وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں سفارش نہیں میرٹ پر قرض ملے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے حوالے سے بیان میں کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام پورٹل پر 4 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہونے کا ریکارڈ بن گیا، 9 ہزار افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرضے جاری کیے گئے۔
اُنہوں نے بتایا کہ پروگرام کے فیز ون میں 5 ہزار قرضوں سے گھروں کی تکمیل جاری ہے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پورٹل پر ملنے والی درخواستوں کی تصدیق 3 غیر جانبدار مائیکرو فنانس ادارے کر رہے ہیں، 1 سال میں 1 لاکھ اور 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر سب سے بہترین ہاؤسنگ پروجیکٹ ثابت ہوگا، خواہش ہے پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے، سب کے پاس اپنی چھت ہو۔