کراچی پولیس نے اسکولوں اور مدرسوں کے انتظامیہ کیلئے اہم ہدایت نامہ جاری کردیا

کراچی پولیس نے اسکولوں اور مدرسوں کے انتظامیہ کیلئے اہم ہدایت نامہ جاری کردیا

کراچی میں حالیہ دنوں میں بچوں کے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر کراچی پولیس نے اسکولوں اور مدرسوں کے انتظامیہ کے لیے ایک اہم ہدایت نامہ جاری کردیا۔

پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ہدایت نامے میں بچوں کو اغوا سے بچانے اور انہیں اجنبیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے مختلف اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ اسکول اور مدرسہ انتظامیہ بچوں کو والدین کے علاوہ کسی کے ساتھ نہ جانے دیں اور والدین کو بھی بچوں کو اکیلا اسکول یا مدرسہ نہ بھیجنے کی تاکید کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: 28 جنوری کو سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

اس کے علاوہ پولیس نے شہریوں کو آگاہی دینے کے لیے مختلف تھانوں میں بینرز آویزاں کر دیے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔ پولیس حکام نے یہ بھی بتایا کہ اس آگاہی مہم کے تحت بچوں کی حفاظت کے حوالے سے انعامات بھی رکھے گئے ہیں تاکہ شہری اس معاملے میں زیادہ سے زیادہ تعاون کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *