پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے اسپنرز کا ٹیسٹ سیریز میں منفرد ریکارڈ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے اسپنرز کا ٹیسٹ سیریز میں منفرد ریکارڈ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے اسپنرز نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بنا دیا۔

ویسٹ انڈیز اور پاکستان ٹیموں کے اسپنرز نے مشترکہ طور پر دو ٹیسٹ میچز کے دوران 69 وکٹیں حاصل کیں جو ٹیسٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ ہے۔

ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن نے سیریز میں سب سے زیادہ 19 وکٹیں لیں جبکہ نعمان علی 16 وکٹیں لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ نعمان علی نے ٹیسٹ میں اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی جو کسی پاکستانی اسپنر کی جانب سے پہلی ہیٹ ٹرک تھی۔

دوسرا ٹیسٹ ، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120 رنز سے شکست دیدی

تیسرے نمبر پر پاکستان کے اسپنر ساجد خان نے 15 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ ابرار احمد نے 7 وکٹیں حاصل کیں،ویسٹ انڈیز کے گداکش موتی نے 7 اور سنکلیئر نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2022 میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوران اسپنرز نے 67 وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن یہ ریکارڈ اب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے اسپنر ز نے توڑ دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *