گورنر سندھ نے صائمہ بلڈرز کے تعاون سے کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کر دیا

گورنر سندھ نے صائمہ بلڈرز کے تعاون سے کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کر دیا

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صائمہ بلڈرز کے تعاون سے کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

گورنر سندھ نے گورنر انیشیٹیوز کے تحت جلد صائمہ بلڈرز کے تعاون سے ”کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم“ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غریب افراد کو اس اسکیم کے تحت گھر بنا کر دیں گے۔

گورنر سندھ نے صائمہ گروپ آف کمپنیز کی 40 ویں سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے اوراس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ میں رہنے والے لوگ معاشی اور معاشرتی حوالہ سے بہت پریشان ہیں۔

چند ماہ میں بجلی کے نرخوں میں بڑی کمی آئے گی، وزیراعظم شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ مڈل کلاس فیملی کے لئے ہاؤسنگ پروجیکٹ شروع کرنے جارہے ہیں، اس میں ہم ایسا پلان تیار کررہے ہیں جس سے عوام کو ڈائریکٹ فائدہ ہو، تاکہ وہ اپنے بجٹ میں رہتے ہوئے اس کو برداشت کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ کم لاگت ہاؤسنگ ا سکیم کے لئے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی رونقیں بحال کرنے اور صوبہ کو ہر لحاظ سے فائدہ پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *