محکمہ موسمیات نے ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد جبکہ بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کر دیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شام/رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش/برفباری کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی12، گوپس ، اسکردو منفی 10، استور منفی 09،ہنزہ ،گلگت ،بگروٹ، کالام منفی 05 اورکوئٹہ میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔