امریکہ نے پاکستان کی امداد بند کرکے کئی اہم منصوبے روک دیے

امریکہ نے پاکستان کی امداد بند کرکے کئی اہم منصوبے روک دیے

دنیا کے کئی ممالک کی طرح امریکی حکام نے پاکستان کیلئے بھی امداد بند ہونے کی تصدیق کردی اور کئی اہم منصوبے روک دیے۔

گزشتہ دنوں امریکا نے تقریباً تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طورپر معطل کردیے تھے جن میں یوکرین ، تائیوان اور اردن کی امداد کا پروگرام بھی شامل ہے جب کہ یہ امدادی پروگرام ابتدائی طورپر 90 روز کیلئے معطل کیے گئے ہیں۔

امریکا کے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو محکمہ خارجہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا تھا جس میں ان سے کہا گیا کہ تمام امدادی پروگرام فوری طورپر معطل کردیں اور اس ضمن میں تمام کام بند کردیے جائیں۔

تاہم اب امریکی حکام نے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان کیلئے بھی امریکی امداد بند ہونے کی تصدیق کردی جس کے بعد کئی اہم منصوبے روک دیے گئے۔

امریکی عہدیدار کے مطابق ازسرنو جائزے تک پاکستان کی امداد روک دی گئی ہے۔

ایک امریکی اہلکار نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے ازسرنو جائزے کے دوران کیا گیا ہے اور جائزے کی تکمیل تک کسی قسم کی مالی معاونت بحال نہیں کی جائے گی۔

اس فیصلے کے اثرات پاکستان کی مختلف شعبہ جاتی ترقی پر نمایاں طور پر محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان کی معیشت اور سماجی ترقی پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *