پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش میں بی پی ایل کھیلنے والے کرکٹرعامر جمال کو پاکستان واپس بلا لیا ہے۔
عامر جمال کل پاکستان واپس پہنچیں گے، گزشتہ روز کرکٹر عثمان خان اورخوشدل شاہ بھی واپس پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ پی سی بی نے خوشدل شاہ اورعثمان خان کو پچیس جنوری تک این او سی جاری کیا تھا۔
عا مر جمال کو پی سی بی نے 7 فروری تک بی پی ایل کھیلنے کا این او سی جاری کیا تھا۔ تینوں کھلاڑیوں کا چیمپیئنز ٹرافی کے ممکنہ اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
تین کھلاڑی جلد ہی تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گے، عبدالرزاق نے عثما ن خان کو لاہور طلب کرلیا ہے۔