قلعہ عبداللہ: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں خوارج کے حملے کو ناکام بنادیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 27 اور 28 جنوری کی شب خوارج نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی
۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو چوکی کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا دیا۔
فورسز کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں حملہ ناکام ہوگیا اور جھڑپ کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن میں دو خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے دو جوان نائیک طاہرخان اور لانس نائیک طاہراقبال شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن ،تمام دہشتگردوں کا علاقے سے صفایا کرنے تک جاری رہے گا۔