ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس عہدے پر بحال، نوٹیفکیشن جاری

ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس عہدے پر بحال، نوٹیفکیشن جاری

ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس بحال، باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

رجسٹرار آفس نے نذر عباس کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے عہدے پر بحالی کا آفس آرڈر جاری کر دیاہے۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل ر جسٹرار کو آئینی مقدمہ ریگولر بینچ میں لگانے پر او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا۔

ا یڈیشنل رجسٹرار ایڈمن نے آفس آرڈر جاری کیا تھا جبکہ انہیں تاحکم ثانی رجسٹرار آفس کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ رجسٹرار سپریم کورٹ کو معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علی امین گنڈاپور بطور صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا مستعفی ہوگئے

بعد میں ا یڈیشنل رجسٹرار نذر عباس نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی اور اس میں موقف اختیار کیا کہ مجھے اس معاملے میں قربانی کا بکرا بنایا گیا تھا، بینچز اختیارات کا مقدمہ 13 جنوری کو 27 جنوری تک ملتوی کیا گیا تھا۔

اس اپیل پر سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف شوکاز نوٹس کی کارروائی ختم کردی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *