پاکستان نے ایک ماہ میں مختلف ممالک سے 45 ارب روپے کے مو بائل فونز منگوائے۔ ادارہ شماریات کے مطابق نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں موبا ئل فونز کی درآمدات میں 9.29 فیصد اضافہ ہوا۔
دسمبر کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ 7.27 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، جبکہ گزشتہ سال دسمبر میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 49 ارب روپے تھا۔