ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد، بلوچستان میں  بارش کا نیا سلسلہ شروع

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد، بلوچستان میں  بارش کا نیا سلسلہ شروع

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے  علا وہ تیز ہواوں کے ساتھ   ہلکی بارش   کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد   اور خشک  جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں  رات کے اوقات میں  مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ   ہلکی بارش/بر فبا ری کا امکان ہے ۔

اس دوران  راولپنڈی،  اٹک ،جہلم،چکوال میں تیز ہواوں کے ساتھ   ہلکی بارش  کی توقع۔ سیالکوٹ،نارووال،  گوجرانوالہ اور گردونواح  میں   صبح  کے اوقات میں ہلکی دھند  ہوسکتی ہے ۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ بالائی بلوچستان میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق بلوچستان کے شمال بالائی افغان سرحدی علاقوں میں رات گئے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، بلوچستان میں آج سرحدی کی نئی لہر کے داخل ہونے کی پیشنگوئی کر دی گئی ہے، بالائی علاقوں کے لوگ سیلابی ریلوں سے نکلے تو اب برفباری میں پھنس گئے ہیں۔

افغانستان کے جنوب میں موجود مغربی موسمی سسٹم رات گئے بلوچستان کے ساتھ شمال سرحدی علاقے بھی زیر اثر آگئے، چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین سمیت مختلف علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے آج سے بلوچستان میں ایک اور سائبیرین لہر کے داخل ہونے کی پیشنگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شدید سردی کی نئی لہر اگلے تین دن تک برقرار رہ سکتی ہے جس کے اثرات بلوچستان اور سندھ کی ساحلی پٹی تک محسوس ہونے لگے گی۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے   کے علا وہ  دیر، چترال، کو ہستان، ما نسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،بٹگرام، شا نگلہ، بو نیر، سوات،  باجوڑ، خیبر، کو ہاٹ اور کرم میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش اور پہا ڑو ں پر برفباری کا امکان ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *