اختر حیات گنڈا پور ہٹاکر، ذوالفقار حمید نیا آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کردیا

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سربراہ اختر حیات گنڈا پور کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، جبکہ ان کی جگہ ذوالفقار حمید کو نیا انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق، ذوالفقار حمید اس سے قبل پنجاب حکومت میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور ان کا پولیس سروس میں وسیع تجربہ ہے۔ ان کی تقرری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور صوبے میں مختلف سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔

اس وقت خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور دیگر جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے حوالے سے پولیس فورس کی کارکردگی پر تنقید کی جا رہی تھی، جس کے پیش نظر اس اعلیٰ سطحی تبدیلی کوعمل میں لایا گی۔ پولیس کی قیادت میں تبدیلی کے بعد صوبے میں سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری لانے کی امید کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبے میں امن و امان کے حالات کو بہتر بنانے اور پولیس کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پولیس سربراہ کو تبدیل کردیا گیا۔ نئے آئی جی ذوالفقار حمید کو چیلنجز کا سامنا ہے لیکن توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبے میں سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *