ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں کل تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان  اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواؤں کے ساتھ  ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی بر فباری کی توقع ہے۔

صدر مملکت نے پیکا ترمیمی بل 2025 کی توثیق کردی

مری، گلیات اور گرد ونواح میں مطلع جزوی  ابر آلود رہنے کے علاوہ   ہلکی بارش اور ہلکی بر فبا ری ہو سکتی ہے۔ اس دوران  راولپنڈی،  اٹک ،جہلم، چکوال ، سیالکوٹ،  نارووال، گوجرانولہ  اور گرد و نواح میں  مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

 دیر، کو ہستان، ایبٹ آباد، بٹگرام، شانگلہ، بونیر اورسوات میں تیز ہواؤں کے ساتھ    ہلکی  بارش اور پہا ڑو ں پر ہلکی برفباری  کی کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان  میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی   بارش اور ہلکی برفباری  کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *