ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا

ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا

ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پورٹ قاسم پر ایڈیبل آئل کی شپمنٹس کی کلئیرنگ گزشتہ ایک ہفتے سے نہیں ہوسکی۔

ایڈیبل آئل کی شپمنٹس کی کلئیرنس کا عمل تعطل کا شکار ہونے کی وجہ سے ملک میں گھی اور خوردنی تیل کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے،   ایڈیبل آئل کے درآمدی کنسائنمنٹس گزشتہ ایک ہفتے سے رکی ہوئی ہیں۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چئیرمین شیخ عمر ریحان کا کہنا ہے کہ ٹرمینل پر شپمنٹس اتارنے کی جگہ نہیں ہے جبکہ ایڈیبل آئل کے درآمدی کنسائنمنٹس کو ڈسچارج کرانے کے لئے 8 سے 10 بحری جہاز قطاروں میں کھڑے ہیں  ان میں 70 ہزار سے زائد میٹرک ٹن پام آئل موجود ہے، اس صورتحال کے پیش نظر ملک میں گھی اور خوردنی تیل کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *