پاکستان میں گھی اور کوکنگ آئل کی کمی کا خدشہ بڑھ گیا ہے، کیونکہ ایڈیبل آئل کی شپمنٹس کی کلیئرنگ گزشتہ ایک ہفتے سے رک چکی ہے۔
پاکستان ویجیٹیبل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے چیئرمین، شیخ عمر ریحان کے مطابق پورٹ ٹرمینل پر شپمنٹس کو اتارنے کی جگہ نہیں ہے، اور کئی جہاز بندرگاہ پر قطار میں کھڑے ہیں۔ان کے مطابق کنسائنمنٹ کلیئر نہ ہونے کی وجہ سے اضافی ڈیمیجز اور جرمانے کا سامنا ہے، جس کے باعث خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خطرہ ہے۔
شیخ عمر ریحان نے مزید کہا کہ کسٹم کے سافٹ ویئر کی بندش سے اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، اور اگر یہ مسئلہ فوری طور پر حل نہ ہوا تو ملک میں خوردنی تیل کی سنگین کمی ہو سکتی ہے۔