Skip to content
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافے کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
پیٹرول ایک روپے 24 پیسے، ڈیزل 4 روپے 49 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 93 پیسے، مٹی کا تیل 5 روپے تک مہنگا ہو سکتا ہے۔
اوگرا کی جانب سے عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین کل کیا جائے گا، اوگرا کی تجویز پر حتمی منظور وزیراعظم پاکستان دیں گے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا،جس کا اطلاق یکم فروری سے ہو جائے گا۔