پاکستان کے دورے پر آئے افراد کیلئے پی ٹی اے نے بڑی سہولت متعارف کرا دی

پاکستان کے دورے پر آئے افراد کیلئے پی ٹی اے نے بڑی سہولت متعارف کرا دی

پاکستان کے دورے پر آئے افراد کیلئے پی ٹی اے نے بڑی سہولت متعارف کرا دی۔

 پی ٹی اے کے مطابق پاکستان آنے والوں کو مختصر مدت کے قیام کے موقع پر موبائل رجسٹریشن کی عارضی سہولت دی جاتی ہے۔

پی ٹی اے نے پریس ریلیز میں  نئے قوانین کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موبائل فون لانے والے مسافر اپنی ڈیوائس رجسٹرڈ  کرائیں۔

خیبر پختونخوا کے نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

مسافر رجسٹریشن کے لیے ایف بی آر کے مقرر کردہ ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں، 120 دن سے زیادہ قیام کرنے والے اپنے موبائل فون باقاعدہ رجسٹرڈ  کرائیں گے۔

ایسے افراد کو ڈیوائسز کی رجسٹریشن کے لیے مقرر کردہ ٹیکس ادا کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو ساٹھ دن کی عارضی رجسٹریشن کی سہولت میسر تھی لیکن اب اسے 120 دن کیلئے کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل بیرون ملک سے آنے والے افراد کو موبائل فون رجسٹریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور انہیں بھاری ٹیکس بھی دینا پڑ رہا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *