ملک ریاض سمیت چار افراد بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
وفاقی وزارت داخلہ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے اشتہاری ملزمان کے خلاف نیب کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملک ریا ض، شہزاد اکبر، فرح شہزادی (گوگی) اور ملک ر یاض کے بیٹے علی ریاض کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے ہیں۔
اس کیس میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، قومی احتساب بیورو نے 28 جنوری کو خط میں وزارت داخلہ کو ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا کہا تھا۔
نیب کی درخواست پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔