فرانس میں 7 کروڑ 20 لاکھ سال پرانے ڈائناسور انڈوں کی بڑی دریافت

فرانس میں 7 کروڑ 20 لاکھ سال پرانے ڈائناسور انڈوں کی بڑی دریافت

فرانس میں ماہرین آثارِ قدیمہ نے ایک اہم کھدائی کے دوران 72 ملین سال قدیم ڈائناسور کے سینکڑوں انڈے دریافت کیے ہیں، جو حیرت انگیز طور پر محفوظ حالت میں پائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد امن مذاکرات سے قبل سوشل میڈیا پر ’’چائے ڈپلومیسی‘‘کا طوفان ،سنجیدہ سفارتکاری کے بیچ دلچسپ موڑ

رپورٹس کے مطابق یہ دریافت جنوبی فرانس کے ایک علاقے میں ہوئی جہاں اب تک 100 سے زائد انڈے برآمد کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید انڈوں کی موجودگی کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مقام ممکنہ طور پر ڈائناسورز کی افزائش کا ایک بڑا مرکز تھا جہاں مختلف اقسام کے ڈائناسور بار بار آ کر انڈے دیتے تھے۔ ابتدائی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ زیادہ تر انڈےٹیٹانوسورس سے تعلق رکھتے ہیں، جو دیوہیکل جسامت کے حامل سبزی خور ڈائناسور تھے، جبکہ کچھ انڈے دیگر اقسام کے بھی ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :91 سالہ آسٹریلوی شہری دنیا کے معمر ترین پہلی بار دادا بن گئے

تحقیقی ٹیم کے مطابق ان انڈوں کی غیر معمولی حالت سائنسی تحقیق کے لیے بے حد قیمتی ہے کیونکہ اس سے ڈائناسورز کی افزائش، رہن سہن اور اس دور کے ماحولیاتی نظام کے بارے میں نئی معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔

ماہرین نے عندیہ دیا ہے کہ اس مقام پر مزید کھدائی جاری رکھی جائے گی، جس سے مزید اہم شواہد سامنے آنے کا امکان ہے، اور یہ دریافت مستقبل میں ڈائناسورز سے متعلق تحقیق میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *