حکومت کا پنشن کے بعد تنخواہوں کےلیے بھی نیا نظام متعارف کرانیکا کا عندیہ

حکومت کا پنشن کے بعد تنخواہوں کےلیے بھی نیا نظام متعارف کرانیکا کا عندیہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کو گزشتہ روز آگاہ  کرتے وزیرخزانہ نے کہا کہ  تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریٹرن فارم کو آسان بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

اجلاس کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس پالیسی وِنگ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے الگ کیا جا رہا ہے، آئندہ مالی سال سے ٹیکس پالیسی کا کام مکمل طور پر وزارت خزانہ انجام دے گی، جبکہ ایف بی آر ٹیکس وصولی پر توجہ مرکوز کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : موسم کی شدت برقرار ، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

خیال رہے کہ دو روز قبل بھی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

 اسلام آباد میں  پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے گفتگو میں محمد اورنگزیب نے یہ کہا کہ نئے بجٹ پر اگلے ماہ مختلف چیمبرز آف کامرس سے مشاورت کی جائے گی۔

محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے پر غیر متناسب ٹیکس کے بوجھ کا اعتراف کیا اور موجودہ ٹیکس سلیبس پر نظر ثانی کا اشارہ کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس ریٹرن کے عمل کو آسان بنایا جائے گا اور اسی قسم کے اقدامات دیگر ممالک میں پہلے ہی نافذ کئے جا چکے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *