رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کو مذاکرات کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

 مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے ڈیڈ لائن دے دی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے  کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے آج رات 12 بجے تک آجائیں، وزیراعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے، ملک کی بہتری کیلئے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جب ہم اپوزیشن میں تھے تب شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا بیٹھیں بات کریں، 2018 کے بعد ہمیں گلہ تھا رزلٹ الٹ دیا گیا، انہوں نے حکومت بنائی، پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا پنشن کے بعد تنخواہوں کےلیے بھی نیا نظام متعارف کرانیکا کا عندیہ

مشیر وزیراعظم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے 4 سال کی حکومت میں مقدمات بناتے تھے، ہم ان سے بات کرتے تھے، ہمارا گزارا علی امین گنڈاپور صاحب کے ساتھ ٹھیک چل رہا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جگہ کوئی اور آئے گا تو اس کے ساتھ بھی ٹھیک ہی چلے گا۔

ان کاکہنا تھا  کہ انہوں نے پچھلے ایک سال میں کبھی جلسہ، کبھی سڑک پر ریلی کر لی، اسلام آباد پر چڑھائی کا نقصان ان کو خود انتظامی اور سیاسی طور پر ہوا، خیبرپختونخوا کی اکانومی اور امن وامان کا ستیاناس کر دیا۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا ہے کہ انہیں گورننس یا لوگوں کی بھلائی سے کوئی سروکار نہیں، کوئی اور آئے گا تو وہ بھی یہی کرے گا جو علی امین گنڈاپور صاحب کر رہے ہیں، ان چیزوں سے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *