نوجوان کی محبت میں کراچی آ نے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن نے حکومت پاکستان سے 1 لاکھ ڈالر کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد اپنے شوہر کے ہمراہ دبئی جائیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق چھیپا فاؤنڈیشن کے سربراہ رمضان چھیپا نے امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے ہمراہ پریس کانفرس کے دوران کہا کہ اس کا شوہر یہاں آئے، میں اونیجا سے ان کی ملاقات کرا ؤنگا۔ سب یہی چاہتے ہیں امریکی خاتون کا معاملہ عزت سے حل ہو ۔
میں پوری رات نہیں سویا ہوں۔ رمضان چھیپا کا مزید کہنا تھا کہ خاتون والنٹیئرز بھی ان کے ساتھ تھیں، خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، کبھی کچھ تو کبھی کچھ کہتی ہیں ۔ کل رات ٹیپو سلطان تھانے والوں نے امریکی خاتون کو ہمارے حوالے کیا، خاتون گزشتہ کچھ روز سے دربدر تھیں۔