فیصل واوڈا کی جانب 3 ایف بی آر افسران پر قتل کی دھمکیوں کا الزام

فیصل واوڈا کی جانب 3 ایف بی آر افسران پر قتل کی دھمکیوں کا الزام

اسلام آباد: سابق وزیر برائے بحری امور فیصل واوڈا نے تین ایف بی آر افسران پر قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ اْنکی اس الزام پر پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو آفیسرز ایسوسی ایشن نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ فیصل واوڈا کے الزامات بے بنیاد ہیں اور افسران نے انہیں کسی قسم کی دھمکیاں نہیں دی ہیں۔

ان لینڈ ریونیو آفیسرز ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ سرکاری گاڑیوں کی خریداری مکمل طور پر قواعد و ضوابط کے مطابق ہوئی ہے اور اس میں کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ ایسوسی ایشن نے فیصل واوڈا کے الزامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ افسران کو بدنام کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کو اپنے الزامات کے ثبوت پیش کرنے چاہیے، کیونکہ بے بنیاد بیانات افسران کے حوصلے پست کر رہے ہیں اور ٹیکس وصولی کے عمل کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ان لینڈ ریونیو آفیسرز نے مزید کہا کہ افسران ایمانداری اور پیشہ ورانہ اصولوں پر کاربند ہیں اور ان کی عزت و وقار کا ہر حال میں دفاع کیا جائے گا۔

آن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بخوبی ادا کر رہے ہیں اور کسی بھی صورت میں ان کے کردار کو مشکوک بنانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *