قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر وسیم جو نیئر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیاہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق کھلاڑی نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مہندی اورڈھولک کی خوبصورت تصاویر شیئر کر دی ہیں ۔ گزشتہ سال خاموشی سے نکاح کے بندھن میں بندھنے والے 23 سالہ آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر اب اپنی نئی نویلی دلہنیا کو گھر لانے کو تیار ہیں۔
مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز سے پتہ چلا ہے کہ کھلاڑی کی دلہنیا کا نام اسماء ہے۔ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پہلے قومی کرکٹر کی مہندی اور ڈھولک کی تقریب کا انعقاد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا ہے، جس میں ان کے اہلِ خانہ سمیت قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وسیم جونیئر نے کیپشن میں صرف مہندی کی تقریب کی تاریخ درج کی ہے، جس کے مطابق ان کی مہندی 29 جنوری 2025ء کو منعقد ہوئی۔ گزشتہ برس جون میں کرکٹر نے نہایت سادگی کیساتھ اہلیہ کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران نکاح کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس انجری کا شکار ہونے والے محمد وسیم جونیئر تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔