افغانستان کے فاسٹ باؤلر شاہ پور زدران انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے

افغانستان کے فاسٹ باؤلر شاہ پور زدران انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے

افغان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہ پور زدران نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ڈمنٹ لے لی ۔ شاہ پور زدران نے44 ایک روزہ اور 36 ٹوئنٹی میچز میں افغانستان کی جانب سے نمائندگی کی۔

فاسٹ باؤلر نے ون ڈے میں 43 اور ٹی 20 انٹرنیشنل میچزمیں 37 وکٹیں اپنے نام کیں۔ یاد رہے کہ 2017 کے دوران کابل میں افغان فاسٹ باؤلر شاہ پور زدران کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ بھی کی تھی جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی ٹیم کے آل راؤنڈر وسیم جونیئرکی شادی کی تقریبات شروع، تصاویر وائرل

شاہ پور زدران کا شمار افغانستان کے کامیاب ترین کرکٹرز میں ہوتا ہے ، انہوں نے نیوزی لینڈ میں ہونے والے 2015 کےورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ کے خلاف ایک میچ میں وننگ شاٹ لگا کر ٹیم کو اہم فتح دلائی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *