سونا مزید مہنگا، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک دن میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 91 ہزار 800 روپے تک پہنچ گیا۔ اسی طرح 10گرام سونا بھی 1286 روپے مہنگا ہوگیا اور اس کی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 171 روپے تک جا پہنچی۔

گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو آیا تھا، جس میں فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کا اضافہ ہونا ہے۔ عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 2792ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

مزید پڑھیں: 9 اشیاء مہنگی، 16 سستی جبکہ 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا۔ انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں تین پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 278 روپے 94 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا معمولی اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 280 روپے 83 پیسے ہو گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *