امریکی خاتون اونیجا اینڈریو کا دماغی توازن درست نہیں، رمضان چھیپا

امریکی خاتون اونیجا اینڈریو کا دماغی توازن درست نہیں، رمضان چھیپا

معروف سماجی کارکن رمضان چھیپا نے کہاہے کہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو کا دماغی توازن درست نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ جس لڑکے سے یہ خاتون شادی کرنے آئی ہیں اس نوجوان سے کہوں گا کہ وہ آئے اور مسئلہ حل کرے۔

اس سے قبل امریکی خاتون نے کراچی میں سماجی کارکن رمضان چھیپا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے شوہر کو تلاش کر رہی ہوں۔ جس کیساتھ دبئی چلی جائوں گی۔ امریکی خاتون نے کہا کہ مجھے پیسے دیے جائیں، حکومت مجھے ایک لاکھ روپے دے۔ اس سے قبل امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو واپس بھیجنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی تھیں۔

یاد رہے کہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو 19سالہ نوجوان سے شادی کی خواہش لیے گزشتہ سال 11اکتوبر سے کراچی میں موجود ہیں اور امریکا واپس جانے سے انکار کر رہی ہیں۔ امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ میری شادی آن لائن ہوچکی ہے۔ پیسوں کیلئے شادی نہیں کی، میرے پاس بہت پیسہ ہے۔

اس سے قبل اونیجا اینڈریو رابنسن کے امریکا میں موجود بیٹے جیرامیا اینڈریو رابنسن نے ویڈیو بیان میں اصل حقائق سے پردہ اٹھا دیا ۔

آزاد اردو ڈیجیٹل نے امریکی خاتون کے بیٹے کا برتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا جبکہ جیرامیا اینڈریو رابنسن کا سوشل سیکیورٹی کارڈ بھی سامنے آگیا۔جریمیاہ روبینسن کاکہنا ہے کہ میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ والدہ پاکستان میں ہیں ، میری والدہ ایک شخص اوراس کے اہلخانہ سے ملنے پاکستان گئی تھیں،والدہ نے دو ہفتے کے بعد واپس آنا تھا لیکن وہ نہیں آئیں۔

امریکی خاتون کے بیٹے کا کہنا تھا کہ میں ںے والدہ کو واپسی کیلئے منانے کی بھی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا، میرے بھائی اور میں نے ان کی واپسی کا ٹکٹ بھی کروایا تھا۔ امریکی خاتون کے بیٹے نے انکشاف کیا کہ والدہ ذہنی مریض ہیں ،ان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *