9 اشیاء مہنگی ، 16 سستی جبکہ 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات

9 اشیاء مہنگی ، 16 سستی جبکہ 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات

 ایک ہفتے کے دوران 9 اشیاء مہنگی، 16 سستی جبکہ 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح میں مزید کمی آ گئی، ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 0.44 فیصد کی سطح پر آ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی مزید 4 روپے 93 پیسے مہنگی ہوئی، چینی کی قیمت 145.50 روپے سے بڑھ کر 150.43 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا

کیلے بھی مہنگے ہوئے، چکن کی فی کلو قیمت 440.59 روپے سے بڑھ کر 444.68 روپے ہو تک پہنچ گئی، چاول، کوکنگ آئل، ڈالڈا گھی، بیف بھی ایک ہفتے کے دوران مہنگے ہو گئے ہیں۔

ایک  ہفتے کے دوران سستی ہونے والی اشیاء میں  ٹماٹر 13 روپے 94 پیسے فی کلو سستے ہوئے جبکہ پیاز 13 روپے 43 پیسے ، آلو 6 روپے 8 پیسے فی کلو تک سستے ہوئے، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 13 روپے 2 پیسے کی کمی ہوئی۔

دال چنا فی کلو 13 روپے 18 پیسے سستی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 6 روپے 9 پیسے سستا ہوا، دال ماش، آٹا، جلانے کی لکڑی اور دال مسور سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں جبکہ مٹن، تازہ دودھ، دہی ،بریڈ سمیت 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *