خیبرپختونخوا: سرکاری ہیلی کاپٹر کو بطور ایئر ایمبولنس استعمال کرنے کی منظوری

خیبرپختونخوا: سرکاری ہیلی کاپٹر کو بطور ایئر ایمبولنس استعمال کرنے کی منظوری

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں صوبائی کابینہ نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے تحت تحت سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولنس میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے اس فیصلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کا MI 17 ہیلی کاپٹر اب ایئر ایمبولنس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ اس تبدیلی پر تقریباً 300 ملین روپے لاگت آئے گی، اس سے ہیلی کاپٹر کی خصوصی حیثیت میں تبدیلی سے ائیرایمبولینس کے طور پر کام لیا جائے گا

بیرسٹر سیف کے مطابق وزارت خزانہ خیبرپختونخوا ایوی ایشن کو ایئر ایمبولنس کے لیے ضروری فنڈ فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے ہیلی کاپٹر کو عوامی خدمت کے لیے پیش کیا ہے اور اس کا استعمال کرم میں ادویات کی فراہمی اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

یہ اقدام صوبے میں ایمرجنسی خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے اور عوام کو فوری طبی مدد فراہم کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *