سابق رکن صوبائی اسمبلی عادل عبداللہ خان روکھڑی مسلم لیگ (ن) میں شامل

سابق رکن صوبائی اسمبلی عادل عبداللہ خان روکھڑی مسلم لیگ (ن) میں شامل

میانوالی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی عادل عبداللہ خان روکھڑی نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق عادل عبداللہ خان روکھڑی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چیف منسٹر آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں میانوالی کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ مریم نواز نے عادل عبداللہ خان روکھڑی کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔

مزید پڑھیں: اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں میرٹ پر قرض ملے گا :مریم نواز

واضح رہے کہ عادل عبداللہ خان روکھڑی میانوالی کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 86 سے مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ پر ایم پی اے بنے تھے۔2013میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پرالیکشن ہارا اور 2018میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیا رکی مگر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا۔ 2024 کے الیکشن میں بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑے مگر ہار گئے۔ اب عادل عبداللہ روکھڑی نے باقاعدہ طور پر مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *