سونا بیچ کر پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے ایف بی آر نے بڑی شرط رکھ دی

سونا بیچ کر پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے ایف بی آر نے بڑی شرط رکھ دی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت ہوا، جس میں تجویز دی گئی کہ ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں کیش، سونا، اسٹاکس کو شامل کیا جائے۔

9 اشیاء مہنگی ، 16 سستی جبکہ 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات

ایف بی آر کے مطابق سونا بیچ کر کوئی پراپرٹی خریدتا ہے تو خریداری کے وقت اس کو سونا بیچنے کا ثبوت دینا ہوگا، کمیٹی نے اس موقع پر تجویز دی کہ سونے کے بدلے میں کوئی پراپرٹی خریدتا ہے تو ایف بی آر کو اس کی بھی قانون میں گنجائش رکھنی چاہیے۔

آباد کے نمائندہ حسن بخشی کا کہنا تھا کہ عوام کا پیسہ بینکوں میں پڑا ہے شرح سود کم ہونے سے وہ باہر آئے گا، مقامی طور پر پراپرٹی میں سرمایہ کاری کو آسان بنایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ اگر پراپرٹی کو آسان نہ بنایا گیا تو پیسہ ملک سے باہر چلا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پہلے دبئی تھا اب سعودی عرب بھی سرمایہ کاری کا آپشن بن چکا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *