خیبرپختونخوا ، رمضان میں ہر حلقے میں 5 ہزار خاندانوں کو 10 ہزار دینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا ، رمضان میں ہر حلقے میں 5 ہزار خاندانوں کو 10 ہزار دینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں رمضان المبارک کے موقع پر ہر حلقے میں 5 ہزار خاندانوں کو 10 ہزار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مارچ میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھی جائے گی لہٰذا کابینہ ارکان کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کی تیاری مکمل کریں۔

سونا بیچ کر پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے ایف بی آر نے بڑی شرط رکھ دی

وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوے فیصد کارکردگی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، کابینہ ارکان باقی اقدامات پر توجہ دیں تاکہ کارکردگی 100 فیصد رہے،اجلاس میں رمضان المبارک کے مہینے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کو رمضان میں عوامی ریلیف کیلئے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہر حلقے میں 5 ہزار غریب خاندانوں کو 10 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے،وزیراعلیٰ ہاؤس میں سیل قائم ہوگا جہاں سے رمضان ریلیف اقدامات کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *