گلیات میں برف باری جاری، سیاحوں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت

گلیات میں برف باری جاری، سیاحوں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام گلیات میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث 4 سے 5 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (GDA) کے ڈائریکٹر جنرل شاہ رخ نے اس صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گلیات میں سڑکوں کی روانی برقرار رکھنے کے لیے GDA کا عملہ مری روڈ پر موجود ہے اور ہیوی مشینری کے ذریعے راستوں کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلیات کے تمام روٹس کو برف باری سے کلیئر رکھا جائے گا تاکہ سیاحوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ شاہ رخ نے سیاحوں کو مشورہ دیا کہ وہ گلیات آتے وقت اپنے ساتھ گرم ملبوسات ضرور لے کر آئیں تاکہ سردی کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گاڑیوں کو سڑک کے کنارے پارک نہ کریں اور انہیں محفوظ مقام پر ہی پارک کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور کوئی حادثہ نہ ہو

گلیات میں برف باری کے دوران سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ محفوظ طریقے سے اپنے سیاحتی سفر کا لطف اٹھا سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *