گیس ذخائر کی فروخت کے قوانین میں نرمی، ترقی کے نئے دروازے کھل گئے

اسلام آباد: پاکستان میں پٹرولیم کے شعبے کی ترقی کے لیے ایس آئی ایف سی (سعودی انویسٹمنٹ فنڈ کمپنی) کی جانب سے اہم پیشرفت دیکھنے کو ملی ہے۔

ایس آئی ایف سی نے پٹرولیم کمپنیوں کے حصص کے فروخت کے تناسب میں اضافے کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں، جن سے شعبے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی

ایس آئی ایف سی کی سفارشات کے مطابق، گیس کے ذخائر کے فروخت کے قوانین میں نرمی لائی گئی ہے۔ ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی) کمپنیوں کو گیس ذخائر کے حصص میں 10 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد تک کا حصہ دیا گیا ہے، جس سے انہیں مزید سرمایہ کاری کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید برآں، کمپنیوں کو گیس کی بروقت ترسیل کے لیے سوئی گیس نیٹ ورک استعمال کرنے یا اپنی پائپ لائن بچھانے کی اجازت دی گئی ہے، جس سے گیس کی ترسیل میں مزید بہتری آئے گی۔

اس فیصلے کا بنیادی مقصد گیس کے ذخائر کا بہترین استعمال، نجی شعبے کی ترقی کے لیے شفافیت اور یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔ نجی کمپنیوں کو گیس کی فروخت کے ذریعے مارکیٹ کی مجموعی طلب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ گردشی قرضوں میں کمی کی توقع ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سوئی گیس کمپنیوں کی مالی مشکلات حل کرنے کے لیے حکومت کا یہ اہم قدم قابل ستائش ہے جو پٹرولیم کے شعبے کی مستحکم ترقی کی بنیاد فراہم کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *