Skip to content
سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا، قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
سونے کی فی تولہ قیمت مزید 400 روپے بڑھنے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
دس گرام سونے کے نرخ 343 روپے بڑھنے سے دس گرام سونا 2 لاکھ 50 ہزار 514 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں مزید 5 ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس سونا 2797 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔