پشاور اور کراچی میں چینی کے ریٹ 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں، ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی میں بھی فی کلو چینی کی قیمت 160 روپے تک ہے۔
گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور میں چینی 155 روپے فی کلو تک میں دستیاب ہے ، ادارہ شماریات کے مطابق فیصل آباد، ملتان، لاڑکانہ میں فی کلوچینی کی قیمت 150 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
بنوں اور کوئٹہ میں چینی کے فی کلو دام بھی 150 روپے تک پہنچ گئے ہیں، حیدرآباد میں چینی 148، بہاولپور میں 145 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق سکھر میں چینی 145 اور خضدار میں فی کلو چینی 155 روپے میں دستیاب ہے، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 150 روپے 43 پیسے فی کلو تک ہے۔