9مئی اور 26 نومبر کے جعلی انقلابیوں کو انقلاب لانے کا بڑا شوق تھا: عظمیٰ بخاری

9مئی اور 26 نومبر کے جعلی انقلابیوں کو انقلاب لانے کا بڑا شوق تھا: عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نومئی اور 26 نومبر کے جعلی انقلابیوں کو انقلاب لانے کا بڑا شوق تھا تو پرچے بھی بھگتیں۔

پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کو بھی گرفتار رہی ہے اور پکے کے ڈاکوؤں کو بھی نہیں چھوڑے گی۔ پنجاب پولیس کسی بیگناہ کو بلاوجہ تنگ نہیں کرتی اور کسی ریکارڈ یافتہ مجرم کو چھوڑ نے میں کبھی دیر نہیں کرتی۔

یہ بھی پڑھیں:کیا مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے اپوزیشن اتحاد میں شامل ہوں گے؟

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی سب سے بڑی کوالٹی یہ ہے ان کا ڈنڈا تگڑا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عظمیٰ بخاری نے عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان ڈیل کر کے بیرون ملک نہیں جانا چاہتے، فواد چودھری

انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں انتقامی کارروائی یا سیاسی بنیادوں پر مقدمات کے اندراج کا سلسلہ بند ہو چکا ہے۔جنہوں نے سانحہ 9مئی کیا اور شہداء کے مجسموں کی توہین کی وہ سیاسی لبادے میں نہیں چھپ سکتے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *