امریکا سے عمران خان کیلئے کال آئی تو کیا کرینگے؟ محسن نقوی نے ٹھینگا دکھا دیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں میں اسی سلسلے میں امریکہ گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیکو روڈ نادرا سینٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ اگر امریکا سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے کال آ ئے تو آپ کیا کریں گے؟ جواب میں محسن نقوی نے ٹھینگا دکھا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:جج کا ایمان دار ہونا بنیادی جزو، خدا کے واسطے انصاف کو نہ بگاڑیں، جسٹس عقیل عباسی

ایک اور سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سے یہی درخواست کریں گے کہ 8 فروری کو اپنا احتجاج موخر کردیں ۔ اگر انہوں نے 26 نومبر کی طرح ہماری بات نہیں مانی تو پھر ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں:مفت عمرے پر جانے والی خاتون سعودی ایئرپورٹ پر بھائی سمیت گرفتار

محسن نقوی نے کہا کہ میں نے امریکا میں اہم ارکان کانگریس سے ملاقاتیں بھی کی ہیں، میرے دورے کے مزید اچھے اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پا ک امریکا تعلقات بہت اچھے ہیں، کچھ چیزیں سوشل میڈیا کے لئے ہوتی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *