اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب ایک نیا فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار

اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب ایک نیا فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار

صارفین کے لیے خوشخبری ، یو ٹیوب اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے بعد صارفین چار گُنا زیادہ رفتار سے ویڈیو دیکھ سکیں گے۔

اس نئے فیچر کے بعد صارفین ویڈیو کو اور بھی زیادہ رفتار یعنی چار گُنا رفتار سے دیکھ سکیں گے ، یہی نہیں  صارفین فیچر کو فائن ٹیون کرتے ہوئے ویڈیو کو 3.15 گُنا رفتار سے بھی دیکھ سکیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے ، موٹرویز مختلف مقامات پربند

پلیٹ فارم پر دیگر نئے فیچرز میں ایک آپشن بھی شامل ہوگا جس کے استعمال سے ویڈیو کو آسانی کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکتا ہوگا، ’جمپ آ ہیڈ‘  یہ صارفین کو ایک بٹن دبا کر ویڈیو کو تیزی سے آگے بڑھانے مدد فراہم کرے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یوٹیوب ویڈیو کو نارمل سے ڈبل اسپیڈ میں دیکھنے کی سہولت فراہم کر چکا ہے جس کا مقصد سست رفتار ویڈیو کو تیزی کے ساتھ دیکھنا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *