تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ آئندہ لانگ مارچ میں یہ فرق ہو گا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی لیکن اس بار لانگ مارچ کیلئے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہو گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں جنید اکبر نے کہا کہ میں گرفتار ہوا تو شاہراہ ریشم، پاک افغان شاہراہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہماری حکومت میں شہباز شریف کے بچے نہ روئے تو پی ٹی آئی کو چھوڑ دوں گا، مجھے کوئی پی ٹی آئی کی سیاست نہ سکھائے، میں گراس روٹ لیول سے آیا ہوں۔
رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کیلئے مجھے عمران خان نے کوئی ہدایت نہیں دی موجودہ تنظیمیں ہی کام کرینگے۔