حکومت کا ملک بھر میں مستحق افراد کو نقد رقم دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے وزیراعظم رمضان پیکیج کے تحت ملک بھر کے مستحق افراد میں نقد رقوم کی تقسیم کا فیصلہ کرلیا۔ حکومتی فیصلے پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ مل کر عملدرآمد کیا جائے گا۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے وزارت صنعت و پیداوار کی زیر نگرانی ایک انٹر منسٹریل کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کا مقصد یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز کو بند کرنے اور اس کی نجکاری کی حکمت عملی تیار کرنا ہے۔ اس کمیٹی میں مختلف وفاقی وزراء اور حکام شامل ہیں، جن میں وزارت صنعت و پیداوار کے وزیر، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر اہم حکام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا رمضان میں غریب خاندانوں کو 10 ہزار روپے دینے کا اعلان

کمیٹی نے اپنی سفارشات مکمل کر لی ہیں، جس کا مقصد یوٹیلیٹی اسٹورز کے آپریشنز کی فوری بندش کے لیے عملی طریقہ کار تیار کرنا ہےاور اس دوران ان کے مستقل ملازمین کو وفاقی حکومت کے دیگر اداروں میں منتقل یا خالی آسامیاں پر فٹ کرنا ہے۔کمیٹی کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بی آئی ایس پی کے ساتھ مل کر وزیراعظم کے رمضان پیکیج کی فراہمی کے لیے حکمت عملی تیار کرے تاکہ مستحق افراد کو اس پیکیج کا فائدہ پہنچ سکے۔

کمیٹی نے اس پیکیج کے فراہمی کے لیے ایک جامع حکمت عملی بھی تیار کی ہے اور یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اثاثوں اور جائیداد کو محفوظ بنانے کے حوالے سے بھی فیصلے کیے ہیں تاکہ نجکاری کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔اس حکومتی اقدام سے نہ صرف یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی آئے گی بلکہ رمضان پیکیج کے ذریعے مستحق افراد کو فوری مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی جو کہ غریب اور نادار طبقے کے لیے اہم ثابت ہو گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *