سہ ملکی کرکٹ سیریز :سکیورٹی انتظامات مکمل، آرمی اور رینجرز تعیناتی کی منظوری

وزارت داخلہ کی جانب سے 5 سے 10 فروری کیلئے لاہور میں آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان، نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلی جانے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ وفاقی وزارت داخلہ نے 5 سے 10 فروری کیلئے لاہور میں آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے ۔

لاہورمیں کرکٹ میچز کے دوران پاکستان آرمی اور پاکستان رینجرز پنجاب کی 1، 1 کمپنی تعینات ہو گی۔ 8 اور 10 فروری کے میچز قزافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محکمہ داخلہ نے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا۔ لاہور میں دو میچز کے بعد 12 اور 14 فروری کے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *