خیبرپختونخوا کے ضلع مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4عشاریہ 5ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 80کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس چھا گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔