مارچ سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

مارچ سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، عوام کو اربوں روپے کا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے، مالی سال 2024-25  کی دوسری سہ ماہی کیلئے 2 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

ایک ہفتے کے دوران سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی

ایڈجسٹ کی درخواست بھی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے نیپرا کو جمع کرا دی ہے۔ منظوری کی صورت میں مارچ 2025 سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے جس سے صارفین کو 52 ارب روپے سے زائد کا ریلیف حاصل ہو گا۔

بارہ فروری کو نیپرا درخواستوں پر عوامی سماعت کرے گا، اس  کمی کا اثر مارچ، اپریل اور مئی کے بجلی نرخوں پرہو گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *