ہنڈا اٹلس نے فروری 2025 کیلئے سی ڈی 70 اور سی جی 125 کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ہنڈا کی 2موٹر سائیکلیں سی ڈی 70 اور سی جی 125 پاکستان کی مقبول ترین موٹر سائیکلوں میں شمار کی جاتی ہیں، جو اپنی پائیداری اور ایندھن کی بچت کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ افراط زر میں حالیہ اضافے اور دیگر عوامل کی وجہ سےگزشتہ برس ہنڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میںبے پناہ اضافہ ہوا اور اب یہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیںتاہم فروری 2025میں بھی وہی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ہنڈا اٹلس کے مطابق سی ڈی 70 کی قیمت 1,57,900 روپےاور سی جی 125 کی قیمت 2,34,900 روپے برقرار رہے گی۔
جہاں مہنگائی سے شہری پریشان ہیں کہ ایسے میں من پسند موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اگر موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو ان کی خریداری مشکل ہوجائے گی۔
شہریو ں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور بجلی سمیت ہر چیز تیزی سے مہنگی ہوتی جا رہی ہے، موٹر سائیکلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور حکومت مہنگائی پر قابو پانے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔