اعظم خان سواتی کو اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا

اعظم خان سواتی کو اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعظم خان سواتی کو اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اعظم خان سواتی کی 30 جنوری کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ضمانت منظور کی تھی۔ اعظم خان سواتی کو تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں 5 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما نے ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کیا تھا۔ ان کی ضمانت جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس محمود خرم نے منظور کی تھی۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات

دوسری جانب سینئر صحافی حسن ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو 8 فروری کو کسی صورت احتجاج نہیں کرنے دیا جائیگا۔ آزاد ڈیجیٹل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی حسن ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ آج رات سے تحریک انصاف کے رہنمائوں و کارکنان کی گرفتاری شروع ہوجائیں گی۔

8 فروری کو پی ٹی آئی کو کوئی احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر تحریک انصاف کو کوئی احتجاج کرنا ہے تو خیبرپختونخوا میں کرلیں۔ اسلام آباد، پنجاب سندھ اور بلوچستان میں پی ٹی آئی کو کوئی احتجاج کرنے نہیں دیا جائیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *