سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کو ایسے کسی بھی خط کو پڑھنے میں کوئی دلچسپی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے میڈیا پر ایک خبر سامنے آئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو خط لکھا ہے جس پر سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سزا یافتہ مجرم کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا اور نہ ہی ایسے کسی خط کو پڑھنے کی خواہش ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے خط لکھنے کے نام پر ایک اور ناکام ڈرامہ کرنے کی کوشش کی ہے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ پہلے تو اس طرح کا کوئی خط ملا ہی نہیں اور اگر ایسا کوئی خط ہے بھی تو اسٹیبلشمنٹ کو ایسے کسی بھی خط کو لینے اور پڑھنے میں رتی بھر کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ پہلے ہی یہ بات واضح کر چکی ہے کہ اگر تحریک انصک کو کسی بھی معاملے پر بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کرے۔