واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ کی غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کی ملک بدری کا آغاز

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ کی غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کی ملک بدری کا آغاز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکہ میں مقیم غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کی ملک بدری کا آغاز کرتے ہوئے ابتدائی طور پر 205 بھارتی شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افراد امریکی فوجی طیارے کے ذریعے امرتسر روانہ کیے جائیں گے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کا سی 17 طیارہ 205 بھارتی شہریوں کو لے کر روانہ ہو چکا ہے اور ان تمام افراد کی مکمل تصدیق بھی ہوچکی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ امریکی تاریخ کے سب سے بڑے ڈی پورٹ پروگرام پر عمل کر رہی ہے، جس میں امریکی امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ (ICE) نے فہرست تیار کرلی ہے، جس میں 18 ہزار بھارتی شہریوں کا ذکر ہے جو کہ بغیر قانونی دستاویزات کے امریکا میں مقیم ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا میں تقریباً 7 لاکھ 25 ہزار بھارتی تارکین وطن غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں، جو غیر قانونی تارکین وطن کی تیسری بڑی تعداد ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *