Skip to content
حکومت نے عید سے قبل موٹر سائیکل مالکان کو بڑی خوشخبری سنا دی
عالمی سطح پر جنگی صورتحال اور پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ٹریفک پولیس نے عید تک رکشہ اور موٹر سائیکل کے چالان نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے پیش نظر شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
حکام کے مطابق اگر پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھتی ہیں تو چیف ٹریفک آفیسر سمیت پوری فورس موٹر سائیکل استعمال کرے گی۔
پولیس حکام نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ سڑکوں پر ٹریفک پولیس کی گاڑیاں سٹارٹ کرکے کھڑی نہیں کی جائیں گی تاکہ ایندھن کے ضیاع سے بچا جا سکے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اگر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیسری سٹیج آ گئی تو ٹریفک اہلکار سائیکل پر پٹرولنگ کریں گے۔
حکام نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گاڑی اور موٹر سائیکل کے استعمال سے گریز کریں تاکہ ایندھن کی بچت ممکن ہو سکے۔