عمران خان کے خط کا جواب آتا ہےتو ہم خیرمقدم کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کے خط کا کوئی جواب آتا ہے تو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بتایا ہے کہ انہوں نے پاک فوج کے سربراہ کو ایک خط لکھا ہے، تاہم، انہوں نے خود ابھی تک اس خط کو نہ تو پڑھا ہے اور نہ ہی دیکھا۔ اس خط کے مندرجات بانی پی ٹی آئی نے خود ہی پڑھ کر سنائے ہیں۔ گوہر نے کہا کہ اس خط میں عمران خان نے فوج کی عظیم قربانیوں کا ذکر کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کہ کیا فوج کی قیادت پی ٹی آئی سے رابطے میں ہے؟ بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ہماری ایک ملاقات ہوئی تھی جو کہ ملکی امن و امان کے حوالے سے تھی، اس کے علاوہ ہماری کوئی اور ملاقات نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے، پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ایک خط ارسال کیا تھا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا تھا کہ عمران خان نے آرمی چیف کو چھ نکات پر مشتمل ایک خط بھیجا، جس میں انہوں نے فوجی قیادت سے مختلف پالیسیوں میں تبدیلی کی درخواست کی ہے۔ خط میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز بھی دی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *